سرینگر//گورنر این این ووہرا کو کل راج بھون میں سکاسٹ کشمیر کے پروفیسر نذیر احمد زیرک کی طرف سے ’’ قرآنک پلانٹس اینڈ انیملز ‘‘ نامی کتاب پیش کی گئی ۔ پروفیسر زیرک کی لکھی گئی اس کتاب میں اُن پودوں اور پشوؤں کا ذکر کیا گیا ہے جن کا ذکر قرآنِ شریف میں بھی پایا جاتا ہے ۔ گورنر نے پروفیسر زیرک کے تحقیقی کام کی کافی ستائش کی اور اُمید ظاہر کی کہ اس کتاب کی بدولت سکالروں کو قرآنِ شریف کے پیغامات کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی ۔ انہوں نے پروفیسر زیرک کو نیک خواہشات دیں ۔