سرینگر// وائس چانسلر یونیورسٹی آف جموں پروفیسر آر ڈی شرما کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوئے ۔ پروفیسر شرما نے یونیورسٹی کی کارکردگی کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا ۔ گورنر نے پروفیسر شرما کو روسا سیکنڈ کے تحت 100 کروڑ روپے حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔ گورنر نے یونیورسٹی میں معیاری تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا ۔ ادھروائس چانسلر شیر کشمیر یونیورسٹی آف کلچرل سائنسنز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پردیپ کمار شرما نے گورنر این این ووہرا جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔ڈاکٹر شرما نے یونیورسٹی کے آنے والے امتحانات کے شیڈول اور انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں میں داخلے و دیگر معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔گورنر نے وائس چانسلر سے کہا کہ وہ زرعی سیکٹر میں تحقیق لانے کے بہترین اقدامات کریں۔اس دوران آئی اے ایس پروبیشنر بلا ل محی الدین بٹ اور سنتوش گنونترو سکھا دیوکل یہاں کورس کواڈنیٹر ڈاکٹر ایس خورشید الاسلام کے ہمراہ گورنر این این ووہر ا سے ملاقی ہوئے۔پروبیشنروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہو ئے گورنر نے ان سے ان کی تربیت کے شیڈول کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔گورنر نے پروبیشنروں کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے پر انجام دینے کی تاکید کی۔