کنگن// اکہال کنگن کے گورنمنٹ ہائی سکول میں زیر تعلیم تین طالب علم اس وقت آوارہ کتے کے حملے میں زخمی ہوگئے جب طالب علم کھیل کھیلنے میں مصروف تھے ۔مقامی لوگوں کے مطابق 14سالہ شبیر احمد لون، 8سالہ سہیل احمد اور7سالہ مسرت جان سکول کے صحن میں کھیل کھیلنے میں مصروف تھے کہ اس دوران اچاک ایک آوارہ کتا نمودار ہوا جس نے تینوں طالب علموں پر حملہ کیا اور وہ زخمی ہوگئے ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا گیا ۔