سرینگر//محکمہ محنت نے سال 2017-18کے دوران مختلف سکیموں کے تحت ریاست کے 22551 رجسٹر شدہ مزدوروں میں 5.80کروڑ روپے تقسیم کئے۔ ان باتوں کا اظہار وائس چیئرمین جموں اینڈکشمیر بلڈنگ اینڈ ادرکنسٹریکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ مدثر امین نے امپا میں منعقدہ ایک بیداری کیمپ میں مستحقین میں 25لاکھ روپے کی چیکوں کی صورت میں تقسیم کاری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مہلوکین میں 12.30لاکھ روپے ، مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں میں 1.98لاکھ روپے ، پیشہ وارانہ ڈگریاں حاصل کرنے کے لئے مالی امداد کے طور رپر 8.80لاکھ روپے اور حادثوں کا شکار ہوئے لوگوں میں 1.60لاکھ روپے مستحقین اور ان کے اہل کنبہ میں تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر وائس چیئرمین نے کہا کہ مستحقین کے بچوں کو بنیادی سطح کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے محکمہ نے 2کروڑ روپے واگزار کئے ہیں۔محنت سے وابستہ طبقوں کی بہبودی کے لئے مختلف سکیموں پر روشنی ڈالتے ہوئے وائس چیئرمین نے فیلڈ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ اضلا ع میں جانکاری کیمپ منعقد کریںتاکہ لوگ ان سکیموں اور پروگراموں سے جو مرکزی و ریاستی حکومت لیبر کلاس کی بہبودی کے لئے چلا رہے ہیں سے مستفید ہوں ۔