مظفر آباد//متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے عیدالفطرکے مبارک موقعہ پر اُمت مسلمہ کو بالعموم اور کشمیری حریت پسند عوام کو بالخصوص دل کی گہرائیوں سے عید مبارک باد پیش کی ہے۔عید پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ بالعمو م اورشام، عراق، عراق،فلسطینی اور کشمیری عوام بالخصوص جن حالات میںدشمن کے نشا نے پر ہیں،وہ سب پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خاموشی سے مسلمانوں کے بہتے خون کا نظارہ کررہی ہے ۔تحریک المجاہدین نے اپیل کی ہے کہ عید انتہائی سادگی سے منائی جائے اور شہداء کے ورثاء، یتیموں، بیوائوں، معذوروں، زخمیوں، محبوسین اور نادار وبے سہارا لوگوں کو یاد رکھیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ادھرلشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے عیدالفطر کی پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری یہ عیدیں اس وقت تک ادھوری ہیں جب تک ہم بھارت سے مکمل آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت پوری قوم حالت جنگ میں ہے ہندوستان اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا کر تحریک آزادی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششیں کررہاہے ۔محمود شاہ نے کہاکہ رحمتوں ،برکتوں کا مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔اس میں کی گئی ہماری تمام عبادتوں ،قربانیوں،شہادتوں کو اللہ رب العزت شرف قبولیت بخشے۔