نئی دہلی//ہندوستان اور جاپان نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے منگل کو یہاں تفصیلی بات چیت کی اور اس میں’ ہندوستان -جاپان اہم اسٹریٹجک اور عالمی شراکت‘ پر زیادہ توجہ مرکوز کیا گیا۔وزارت خارجہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے اور آپسی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے اتفاق کیا ہے‘‘۔اس پانچویں ہند- جاپان 2 + 2 نائب وزرا سطح کی بات چیت کے ساتھ صدارت ہندوستان کے سکریٹری خارجہ وجئے گوکھلے اور دفاعی سکریٹری سنجے مترا نے کی اور اس میں جاپان کی جانب سے خارجہ امور کے نائب وزیر تاکیو میری اور بین الاقوامی امور کے وزیر دفاع رو مانابے نے حصہ لیا۔اس دوران دونوں فریقوں نے انسداد دہشت گردی کے اقدامات، سمندری سیکورٹی، دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجی اور امن مشن مہمات جیسے موضوعات پرگفت و شنید ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے علاقائی اور عالمی پس منظر جیسے مسائل پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے مشترکہ اقدار اور مفادات کو واضح کیا۔یو این آئی