بارہمولہ// متی پورہ پٹن میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی کے سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متی پورہ پٹن اوراس کے کچھ نواحی علاقے گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای متی پورہ پٹن اوراس کے نواحی علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو ایک گندہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ محکمہ پی ایچ ای ٹینکروں کے ذریعے یہاں پینے کاپانی فراہم کرتاہے لیکن گزشتہ دوہفتوں سے یہاں پانی کا کوئی ٹینکربھی نہیں بھیجاگیا،جس کے باعث لوگ گرمیوں کے ان ایام میں صاف پانی کی بوندبوندکیلئے ترس رہے ہیں ۔ لوگوںنے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے میں جلد از جلد پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔