Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

اقبال اور کشمیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 24, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
تنم گلے زِخیابانِ جنت کشمیر 
دلم زِخاکِ حجازو نواز شیرا زاست
علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال کی شاعری میں کئی ایسے اشعار ملتے ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ علامہ اقبال کو کشمیر سے کس قدر روحانی اور جذباتی لگائو تھا۔ اقبال نے نہ صرف شاعری کے ذیعے کشمیریوں کی ترجمانی کی بلکہ سیاسی اور عملی میدان میں بھی کشمیریوںکے احساسات و جذبات کے نقیب بنے۔علامہ اقبال کے بزرگوںکا تعلق کشمیر سے ہی تھا۔انہیں اس بات پر ناز تھا کہ اُن کی شریانوں میں دوڑنے والا خون کشمیر سے تعلق رکھتا ہے۔
   جب علامہ اقبال سیالکوٹ سے لاہور تشریف لے گئے تو وہاںانھوں نے کشمیری مسلمانوں کی قائم کردہ تنظیم ’’انجمن کشمیری مسلمانان‘‘ میں شمولیت اختیار کی، جس کے وہ بعد ازاں سیکرٹری جنرل بنائے گئے۔علامہ اقبال نے کشمیر کو دور سے ہی نہیں دیکھا بلکہ بنفسِ نفیس کشمیر کا دورہ کرکے کشمیری مسلمانوں کے حالات کااز خود جائزہ لیا۔کشمیر کودیکھنے کی خواہش علامہ کے دل میں اُس وقت گھر کر گئی تھی جب علامہ نے منشی محمد دین فوق کے رسالہ ’’ رہنمائے کشمیر ـ‘‘ کا مطالعہ کیا۔ایک خط میں منشی محمد دین فوق کو لکھتے ہیں:
 ’’ رسالہ ’رہنما ئے کشمیر‘ جو حال میں آپ کے قلم سے نکلا ہے نہایت ہی مفید ہے، طرز بیان بھی دلکش ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ رسالہ عام لوگوں کے لیے نہایت مفید ہوگا ۔ افسوس ہے کہ میں آج تک کشمیر کی سیر نہیں کر سکا لیکن اس سال ممکن ہے کہ آپ کا رسالہ مجھے اُدھر کھینچ لے جائے‘‘۔ 
 زیر نظر کتاب ’’ اقبال اور کشمیر ‘‘ جس کو کتاب محل سرینگر نے شائع کیا ہے کشمیر سے علامہ اقبال کے تعلق کو سمجھنے کے لئے نہایت ہی مفید ہے۔کتاب کے مصنف سلیم خاں گمی نے روایت سے ہٹ کر کشمیر اور علامہ اقبال پر قابلِ ستائش کام کیا ہے۔ یہ کتاب نہ صرف پڑھے لکھے طبقہ کی علمی پیاس بجھا سکتی ہے بلکہ اُنہیں روایت سے ہٹ کر سوچنے کی تحریک دے سکتی ہے۔ اقبال صلاح الدین کے بقول ـ’’ سلیم خاں گمی کی کتاب’’ اقبال اور کشمیر ‘‘ایک ادیب کی جانب سے ایک لائق ستائش اقدام ہے۔ جہاں یہ کتاب اس حساس ذہن کی شبانہ روز کاوشوں کا مظہر ہے  وہاں ان کی سوچ اور فکر کی درست نہج کو بھی متعین کرتی ہے۔ بظاہر کتاب کی ضخامت بہت کم ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں ہوں گمیؔ صاحب نے کشمیر اور اقبال کے بیشتر متعلقات کا مکمل احاطہ کر دیا ہے۔ یہ کتاب جس جذبے کی عکاس ہے،ہمیں چاہئے کہ ایسے جذبات کی کھلے قلب و ذہن سے قدر کریں۔ بہر صورت میرے لئے تو یہ کتاب بالخصوص وجہ سکینت و طمانیت ہے۔اس لئے میری تشویق باآور ثابت ہوئی‘‘۔
کتاب ’’اقبال اور کشمیر‘‘ ۱۳۵ صفحات پر مشتمل ہے۔پہلے باب میں مصنف نے کشمیر کے مذہبی اور فکری پس منظر پر روشنی ڈالی ہے۔ لکھتے ہیں ـ’’لفظ کشمیر پر مشتشرقین اور پاک و ہند کی قدیم تاریخ کے محققین نے کافی تحقیق کی ہے۔ لیکن پھر بھی کسی ایک نظریئے پر متفق نہیں ہوسکتے۔ایک نظر یہ یہ ہے کہ پراکرت میں ’’کس‘‘نالہ کو اور ’’میر‘‘پہاڑ کو کہتے ہیں ۔چونکہ کشمیر پہاڑوں اور دریائوں پر مشتمل علاقہ ہے لہٰذا وقت کے ساتھ اس خطے کے لئے کشمیر کا لفظ مروج ہوا۔مصنف آگے کتاب میں کشمیر سے متعلق کئی نظریات پر مفصل اور مدلل روشنی ڈالتے ہیں۔
  کتاب کے صفحہ نمبر ۵۵ میں ’’ کشمیر کی تحریکِ حریت اور اقبال‘‘ کے عنوان سے لکھتے ہیں ، اولاً علامہ اقبال خود کوکشمیرکے لوگوں میں سے ایک تصور کرتے تھے اور ثانیاً جو ظلم ڈوگروں کی طرف سے کشمیریوں پر روا رکھا جاتا تھا وہ خود اُسے اپنی ذات پرمحسوس کرتے تھے ۔علامہ اقبال کشمیریوں کی بدحالی پر کس قدر کڑھتے تھے اس کا اندازہ اس قطعہ سے لگایا جاسکتاہے۔
پنجہ ظلم و جہالت نے بُرا حال کیا
بن کے مقراض ہمیں بے پر وبال کیا
توڑ اُس دستِ جفاکش کو یارب جس نے
رُوحِ آزادیٔ کشمیر کو پامال کیا 
الغرض اس کتاب کا مطالعہ ہر کشمیری کو کرنا چاہیے اور میں کتاب کے مندرجات کو نظر میں رکھتے ہوئے میری ذاتی رائے ہے کہ اگر قدرت علامہ کو مہلت دیتی تو مجھے یقین ہے کہ علامہ کشمیر کے تابناک مستقبل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے اور شاید آج کا کشمیر کچھ مختلف ہوتا۔
رابطہ؛سرینگر،7889378038
[email protected] 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

مضامین

سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ملت حنیف تجلیات ادراک

June 6, 2025
مضامین

عصرِ حاضر میں عیدالاضحی پر قربانی کی معنویت سرحدِ ادراک

June 6, 2025
مضامین

رسم قربانی باقی ہے روح قربانی تلاش کر

June 6, 2025
مضامین

حج بیت اللہ۔ خدائے لم یزل سے اُلفت کا مظاہرہ فکرو فہم

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?