ممبئی//ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی اورآس پاس کے علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارش سے تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ شہر کی مصروف ترین زندگی کو مفلوج کردیا ہے اور شہر کے متعدد علاقوں میں واقع نشینی مقامات پر پانی جمع ہونے سے سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ،جنوبی ممبئی میں ایک درخت گرنے اور مین ہول میں گرنے کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ جنوب وسطی ممبئی میں صبح سویرے چار بجے ایک رہائشی عمارت کے احاطے کی دیوار گرنے اور زمین دھنسنے کے سبب پندرہ کاریں ملبے میں دب گئیں اور تقریباً ایک ہزارمکینوں کو بحفاظت عمارت سے نکالا گیا ہے ۔ پولیس اور بی ایم سی کے ذرائع نے اسے ایک بڑا حادثہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لائیڈ نامی اس فلک بوس عمارت کا احاطہ اور پارکنگ کی جگہ دھنس گئی ہے اور اگر زیادہ حصہ اس کا شکار ہوتا تو عمارت کو سخت خطرہ پیدا ہوجاتا ہے ۔مکینوں نے پڑوس میں جاری تعمیراتی کام کو اس کیلئے ذمہ دار قراردیا ،حالانکہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کا ایک معمولی واقعہ پیش آچکا ہے اور اس بارے میں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعمیرات میں شکایت درج کرانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔اس تعمیراتی کام کے سبب احاطے کی دیوار کمزور ہوگئی اور متصل سڑک بھی دھنس چکی ہے ۔ ایک خاتون مکین نے کہا کہ مذکورہ تعمیراتی کام کے بارے میں انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا تھا،لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور آج صبح سویرے تیز موسلادھار بارش کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیاجس میں متعدد کاریں ملبے میں دب گئی ہیں ۔ ممبئی میں اتوار کی صبح سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور چند گھنٹوں کی بارش کی وجہ سے شہر کا جوحال ہوا ہے ،اس کے لیے میونسپل کارپوریشن کے تمام دعو¶ں کی قلعی کھل گئی ہے ،کانگریس کے ممبئی صدر سنجے نروپم نے کہا کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے ،لیکن جانی نقصان نہیں ہونے سے شہریوں کی راحت کی سانس لی ہے اور یہ بی ایم سی انتظامیہ کی سراسرناکامی کہی جاسکتی ہے ۔ ادھر مغربی بنگال میں بجلی گرنے اور ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ حکومت کے ذرائع کے مطابق ایک لڑکے کی پرولیا ضلع کے بھومراگور گا¶ں میں موت ہوگئی ہے جب کہ شمالی 24پرگنہ کے باراسات کوئیتی پارا میں بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ جب کہ جنوبی 24پرگنہ کے بستی بلاک میں ایک شخص اور چندا پیری میں ایک خاتون کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی ہے ۔جب کہ کوچ بہار میں ایک شخص کی ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔