Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

میٹرو ریل نظام میں معیار بندی اور دیسی جانکاری کے استعمال سے متعلق کمیٹی کی تشکیل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 26, 2018 8:49 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ٹرانسپورٹ ڈھانچہ انتہائی اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔ تیز رفتاری کے ساتھ ہونے والی صنعت کاری ، شہروں کی زبردست ترقی، عالم کاری اور شہری مراکز میں بڑی تعداد کے ارتکاز کی وجہ سے ملک کے شہر اور قصبے بھی بہت تیزی کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔ اس تیز رفتاری کو برقرار رکھنے کے لئے لوگوں کو لانے لے جانے، اشیاء کے نقل و حمل اور خدمات کے استعمال  میں میٹرو ریل پروجیکٹ ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ یہ رول نہ صرف ٹرانسپورٹیشن کے ایک حل کی حیثیت رکھتا ہے، بلکہ شہروں کی شکل بدلنے کا ذریعہ بھی ہے۔ آج ملک کے 10 مختلف شہروں میں 490 کلو میٹر ، میٹرو لائنیں کام کر رہی ہیں۔ مختلف شہروں میں 600 سے زیادہ کلو میٹر میٹرو ریل پروجیکٹوں پر کام  چل رہا ہے۔ آنے والے برسوں میں میٹرو ریل شعبے میں زبردست ترقی ہونے کی توقع ہے۔ اگلے چند برسوں میں 350کلو میٹر سے زیادہ نئی میٹرو ریل لائنیں قائم کی جا رہی ہیں اور مزید شہر میٹرو میں توسیع کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں یا نئی میٹرو ریل تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ میٹرو ریل نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ تیز رفتار علاقائی ٹرانسپورٹ نظام ( آرآرٹی ایس) کو بھی دہلی اور این سی آر کی بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے لئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ آر آر ٹی ایس کا پہلا  مرحلہ 3کوریڈور  پر مشتمل ہے ، جو تقریباً 380 کلو میٹر لمبائی کا احاطہ کریں گے۔ یہ راہ داری نظام دہلی کا سلسلہ سونی پت، الور اور میرٹھ کے ساتھ جڑے گا۔ مرکزی حکومت میٹرو ریل پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے لئے مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ یہ مالی امداد حصص اور ذیلی قرضوں نیز ہمہ قومی اور باہمی قرضوں کے لئے ضمانت کی شکل میں ہے۔ پچھلے 4 برسوں میں میٹرو ریل پروجیکٹوں کے لئے مرکزی حکومت کے بجٹ میں   بتدریج اضافے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میٹرو ریل کی ضرورت روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، جس سے شہروں کی بھیڑ بھاڑ کم کرنے اور آمدو رفت میں تیزی لانے میں مدد ملتی ہے۔ مرکزی حکومت کے بجٹ میں اوسط اضافہ سالانہ تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے کا ہے۔ ریاستی حکومتوں، پرائیویٹ شراکت داروں اور یو ایل بیز کی طر ف سے کی جانے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہے۔ ملک میں میٹرو ریل پروجیکٹوں کی باضابطہ اور دیر پا ترقی کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریلوے بورڈ سے اجازت ملنے کے بعد میٹرو ریل کے انجنوں اور سگنلنگ  نظا م کے معیارات کو2017 میں مشتہر کر دیا گیا تھا۔ بجلی کے نظام کے معیارات کے بارے میں ریلوے بورڈ نے حال ہی میں اپنی رضامندی ظاہر کی ہے اور اسیبھی جلد ہی مشہتر کر دیا جائے گا۔ این پی سی آئی  اور سی-ڈی اے سی نے ڈی ایم  آر سی کے تعاون سے کرایہ جمع کرنے کے خودکار نظام  کی تفصیلات اور روپے  معیار پر مبنی  مکمل ماحولیاتی نظام  کی تفصیلات تیار کی ہے۔ بہت سارے ایسے شعبے ہیں، جن کے لئے دیسی جانکاری کے معیارات مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ اِن میں میٹرو اسٹیشن اور پلیٹ فارموں کے نقشے ، آگ کا حفاظتی نظام، اچانک بحرانی کیفیت پیدا ہوجانے سے نمٹنے کا نظام ، ماحول دوست اور کچرے کے بندوبست کا نظام  اور اسٹیشنوں پر شمسی پینل  کا معیار وغیرہ شامل ہیں۔ اس مقصد کے لئے میٹرو ریل میں معیار بندی اور دیسی جانکاری کا نظام قائم کرنے کے لئے جناب ای شری دھرن کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ امید ہے کہ یہ کمیٹی 3 مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کر دے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

مانو یونیورسٹی کے چانسلر ممتاز علی کا یونیورسٹی دورہ | ادب و ثقافت کے تازہ ترین شمارے کی رسم رونمائی انجام دی

July 15, 2025
برصغیر

دہلی میں بارش سے راحت | یوپی، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں مانسون کا سلسلہ جاری

July 15, 2025
برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم جاری | 35لاکھ ہٹائے جائیں گے ایس آئی آر کے تحت اب تک 83.66فیصد فارم حاصل

July 15, 2025
برصغیر

اوڈیشہ میں طالبہ کی خودسوزی پر سیاسی طوفان، 17جولائی کو ریاست گیر بند کا اعلان

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?