اننت ناگ+کنگن/عارف بلوچ+غلام نبی رینہ/بدھ کی شام سے ہوئی بارش کی وجہ سے جمعرات کو امر ناتھ یاترا دونوں راستوں سے دیر سے شروع ہوئی۔گورنر این این ووہرا نے پوتر گپھا میں حاضری دی اور پرتھم پوجا میں شرکت کی۔اس دوران انہوں نے ریاست میں امن وامان ، آپسی بھائی چارے اور ترقی و خوشحالی کے لئے پرارتھنا کی۔گپھا کے دورے کے دوران گورنر نے یاترا کیمپ میں انتظامات کا جائیزہ لیا۔انہوں نے کیمپ ڈائریکٹروں اور یاترا کی نظامت سے جڑے دیگر افسروں پر زور دیا کہ وہ یاترا پر متواتر قریبی نگاہ رکھیں۔دریں اثنا شرائین بورڈ کے سی ای او اُمنگ نرولا نے یاترا پر آنے والے یاتریوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ طبی جانچ اور جائیز یاترا پرمٹ حاصل کرنے کے بعد یاترا پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے یاتریوں کو دقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔سی ای او نے کہا کہ بورڈ نے پہلے ہی یاتریوں کے لئے احتیاطی تدابیر وضع کی ہیں اور یاتریوں کو ان پر سختی سے عمل پیرا رہنا چاہئے۔ادھ ہزاروں یاتری ننون پہلگام و بال تل بیس کیمپوں میں رکے پڑیرہے۔پہلگام میںانتظامیہ کا کہنا تھا کہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی یاتریوں کو گھپا جانے کی اجازت دی جائے گی ۔اس دورانجمعرات کے روز 1350 یا تریوں کو مو سم میں بہتری آ نے کے بعد سخت ترین اقدامات کے بیچ امر ناتھ گپھا کی طرف شیو لنگم کے درشن کیلئے جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ 3434یا تریوں پر مشتمل دوسرا قا فلہ بھگوتی نگر جموں سے سرینگر کی طرف روا نہ ہوا۔ بعد از دوپہر قریب 1بجکر30 منٹ پر موسم میں بہتری آ نے کے بعد ڈپٹی کمشنر گاندربل نے یاتریوں کو ہری جھنڈی دکھا کر دومیل سے گپھا کی طرف روانہ کیا۔
صلاح کاروں کیلئے او ایس ڈیز تعینات
سری نگر//سرکار نے گورنر کے صلاح کاروں کے ذاتی سیکشنوں میں افسران کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق محکمہ سیاحت کے ایڈیشنل سیکرٹری تصدق حسین میر کو صلاح کار وجے کمار جبکہ وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری حارث احمد ہنڈو کو بی بی وِیاس کے او ایس ڈی کے طور تعینات کیا گیا ہے۔پنکج کمار شرما جو صحت عامہ کے ایڈیشنل سیکرٹری تھے انہیں بی بی وِیاس جب کہ انیل شرما کو وجے کمار کے سپیشل اسسٹنٹ کے طور تعینات کیا گیا ہے۔