بریلی// اترپردیش میں بریلی کے عزت نگر علاقے میں جمعرات کی رات سالگرہ کی ایک تقریب میں کی گئی فائرنگ میں اپنا دل کے لیڈر چندرپال پٹیل کی گولی لگنے سے موت وگئی۔پولیس ذرائع ن آج یہاں اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر پٹیل جمعرات کی رات سمووا گاؤں کے رہنے والے مہاویر دھوبی کے یہاں منعقد سالگرہ کی تقریب میں آئے تھے ۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے شراب کے نشے میں خوشی میں فائرنگ کر دی اور ایک گولی اپنا دل کے بتھري چین پور کے صدر چندرپال پٹیل (32) کو جا لگی جس سے ان کی موت ہو گئی۔