اوڑی//بونیار اوڑی میں امور صارفین و تقسیم کاری کا صدر دفتر 12 روز انتظامیہ کی جانب سے عملے کی غیر حاضری کے نتیجے میںبندکر دیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرامور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ معاملہ ایس ڈی ایم اوڑی کے ساتھ زیر بحث لایا گیا اور امید ہے کہ سوموار تک دفتر کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کو بونیار صدردفتر میں تعینات تحصیل سپلائی آفیسر کو ہٹا کر دوسرے آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔