کوراشیکی// مغربی جاپان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور بھاری لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں 100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ان کے علاوہ کوراشیکي شہر میں 2000 سے زیادہ لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور دس سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے ۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے کام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گو کہ بارشوں کے سلسلے میں کمی آئی ہے لیکن دریاوں میں طغیانی بدستور برقرار ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔حکام کے مطابق بیشتر ہلاکتیں اور گمشدگیاں تاریخی شہر ہیروشیما اور اس کے نواحی علاقوں میں ہوئی ہیں جو حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشی ہائیڈ سوگا نے پیر کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ اب تک 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ امدادی اہلکاروں کو 13 لاشیں بھی مختلف مقامات، سیلابی پانی میں پھنسی گاڑیوں اور مکانات کے ملبے سے ملی ہیں۔امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے جو سیلابی پانی میں گھرے افراد کو ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب بھی مختلف علاقوں سے کئی افراد لاپتا ہیں جنہیں سرگرمی سے تلاش کیا جارہا ہے۔ جاپان کے مغربی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ ہفتے ہونے والی ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں کے باعث دریاوں میں آنے والی طغیانی سے وسیع علاقہ تاحال زیرِ آب ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گو کہ بارشوں کے سلسلے میں کمی آئی ہے لیکن دریاوں میں طغیانی بدستور برقرار ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے جب کہ مزید 31 لاکھ افراد کو حکام نے انتہائی الرٹ کر رکھا ہے اور مزید بارش کی صورت میں انہیں بھی کسی بھی وقت اپنا گھر بار چھوڑنے کا حکم دیا جاسکتا ہے۔جاپان کے وزیرِ اعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ حکومت نے لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں کو مزید وسیع کردیا ہے اور اب 73 ہزار پولیس، فوج اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے محکموں کے اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔جاپان کے محکمہ? موسمیات نے کہا ہے کہ کوچی نامی ضلعے میں صرف تین گھنٹے کے دوران 25 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جو 1976ء کے بعد سے ایک ریکارڈ ہے۔کوچی کے پورے ضلعے میں لینڈ سلائیڈنگز کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔