سری نگر//نادرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے راج بھون میں گورنر این این ووہر اسے ملاقات کی۔آرمی کمانڈر جنہوں نے پچھلے چار دِنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ، نے گورنر کو اپنے خیالات اور تجربات سے روشناس کرایا۔راج بھون کے ترجمان نے پچھلے ہفتے آرمی کمانڈر کی گورنر سے میٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے آرمی کمانڈر پر زور دیا تھا کہ ریاست میں جنگجویانہ سرگرمیوں کے خلاف سول پولیس اور فوج کی مشترکہ کوششیں عمل میں لائی جانی چاہئیں۔