نئی دہلی//دارالحکومت کے مختلف حصوں میں جمعہ کو ہوئی ہلکی بارش سے لوگوں کو حبس زدہ گرمی سے راحت ملی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پالم میں 0.4 ملی میٹر اور رج میں 8.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ نے دن بھر بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط سے ایک ڈگری سیلسیئس زیادہ ہے ۔ حالانکہ کل کے کم از کم درجہ حرارت 28.6 ڈگری سیلسیس سے یہ کم ہے ۔ راجدھانی کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریبا 34 ڈگری سیلسیئس رہنے کے آثار ہیں۔ جمعرات کو زیادہ درجہ حرارت 37.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری سیلسیئس زیادہ تھا۔ یو این آئی