سرینگر//جموںوکشمیر حکومت کی شکایتی سیل نے گورنر این این ووہرا کی ہدایات پر ایم ڈی جے کے پی سی سی سے ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں ناکارہ لفٹ نظام کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے۔شکایتی سیل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک شہری نے حال ہی میں جے ایل این ایم اور ایل ڈی ہسپتال سرینگر کے ساتھ ساتھ ضلع ہسپتال بارہمولہ میں لفٹ نظام کے کام نہ کرنے کے حوالے سے ایک شکائت درج کروائی تھی۔ترجمان نے کہا کہ اگرچہ یہ شکایت نمٹارے کے لئے متعلقین کو بھیج دی گئی تھی تا ہم اب تک اس حوالے سے کوئی بھی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کی ہدایات پر جنہوں نے اس معاملہ کو کافی سنجیدگی سے لیا ہے، ایم ڈی جے کے پی سی سی اور متعلقہ محکمہ سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔