گاندربل//دو روزہ ضلعی سطح کراٹے چمپئن شپ گاندربل کے ایک نجی سکول میں شروع ہوئی۔ سنجے ورما پریذیڈنٹ کراٹے چمپئن شپ نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے دو روزہ چمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ضلع کے مختلف سکولوں سے وابستہ 300 طلباء نے کراٹے چمپئن شپ میں حصہ لیا۔پہلے روز سب جونیئر اور جونیئر طلباء اور طالبات نے اپنے اپنے زمرے کے کھیل پیش کئے۔کراٹے چمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں شائقین موجود تھے جو اس کھیل سے لطف اندوز ہوئے ۔