اوڑی // ’کاروان امن ‘ بس سروس کے ذریعے سرینگر اور مظفر آباد کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں نے سلام آباد اوڑی کے ٹریڈ فیسلٹیشن سینٹر پر مسافروں کی سہولت کیلئے ناکافی انتظامات ہونے کی شکایت کی ہے۔اس دوران سرینگر مظفرآباد بس سروس کے ذریعے اس ہفتے81 مسافروں نے آر پار سفر کیا جن میں سے 24 سرینگر سے مظفرآبادجبکہ 57مسافر مظفرآباد سے وادی وارد ہوئے۔سرحد کے آر پار سفر کرنے والے مسافروں نے شکایت کی کہ سلام آباد میں کاغذی لوازمات پورا کرنے کے دوران انہیں سخت کوفتوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مہمانوں کے استقبال کرنے یا انہیں الوداع کہنے آئے لوگ بھی یہاں ناکافی سہولیات ہونے کی وجہ سے نالاں تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں مسافروں کے رات کیلئے ٹھہرنے کیلئے کوئی انتظام نہیں ہے اور نا ہی محکمہ سیاحت کی جانب سے قائم کیفٹیریا میں یہاں مسافروں اور ان کے ساتھ آنے والوں کیلئے چائے کھانے کا کوئی بندوبست ہے۔سلام آباد میں اُس پار سے آئے کئی مہمانوں نے بتایا کہ اس کیفٹیریا کو اگرچہ مسافروں کی سہولت کیلئے تعمیر کیاگیا ہے لیکن یہاں نہ ہی مسافروں اور ناہی ان کے ساتھ آئے لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت ہے۔اُ سپار سے آئے مہمانوں کا ستقبال کرنے آئے ان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ انہیں مہمانوں کے یہاں پہنچنے کا انتظار تپتی دھوپ میں کرنا پرتا ہے اور ہا ہی یہاں کیفٹیریا میں کوئی سہولت دستیاب ہے اور نا ہی کسی کو بیٹھنے کیلئے اس کیفٹیریا کے اند داخل ہونے دیا جاتا ہیْاُس پار سے آئے ایک مسافر نے بتایا کہ وہاں مسافروں کے استقبال کیلئے ہر قسم کی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ناصر احمد نقاش نے اس حوالے سے’ کشمیر عظمیٰ ‘سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ سلام آباد میں جو کیفٹیریا محکمہ سیاحت کی طرف سے تعمیر کیا گیا ہے وہ کُھلا ہے یا نہیں ۔