کپوارہ+سوپور// کپوارہ کے ماگام ہندوارہ میں جھڑپ کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے۔ 10 روز قبل اسی علاقہ میں جھڑپ کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہواتھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ جھڑپ کے بعد فوج کو خدشہ تھا کہ علاقہ میں متعدد جنگجو چھپے بیٹھے ہیں اور انہیں تلاش کرنے کی غرض سے جمعرات کی دوپہر 47 آر آر اور سپیشل آپریشن گروپ ہندوارہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر بٹہ پورہ ماگام ہندوارہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔پولیس نے بتایا کہ فوج نے جوں ہی میوہ باغات کی تلاشی لینی شروع کی تو طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد شدید نوعیت کی جھڑپ ہوئی۔فوج نے دعویٰ کیا ہے جھڑپ میں اب تک ایک جنگجو جاں ہوگیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔علاقے میں وسیع پیمانے پر جنگجوق مخالف آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ ماگام، کنڈی اور ہلمت پورہ جنگلات میں فوج نے ایک ہفتے تک جنگجو مخالف آپریشن جمعرات کو ختم کردیا ۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران فوج کوکوئی بھی جنگجو ہاتھ نہیں لگا جس کے بعد فوجی افسران نے علاقے سے اپنی اضافی نفری کو واپس بھیجتے ہوئے جنگجو مخالف آپریشن ختم کردیا۔ فوج کی جانب سے یہ اعلان ایک ہفتے تک کپوارہ کے وسیع جنگلات میں جنگجووئں کو موجود نہ پانے کے بعد کیا گیا۔ فوج اور ایس او جی نے 11جولائی 2018کو ہلمت پورہ کے وسیع جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرتے ہوئے جنگلاتی علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو تلاش کرنے کے لیے شروع کیا تھا تاہم ایک ہفتے گزرنے کے بعد کوئی بھی جنگجو ہاتھ نہ لگنے کے بعد فوج نے جمعرات کو آپریشن ختم کردیا۔اس آپریشن میں 12جولائی کو فوج نے ایک جنگجو کو ہلاک کیا۔ 16جولائی کو صفاوالی گلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ 2فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔ 16جولائی کے بعد سے لے کر اب تک جنگلاتی علاقے میں خاموشی چھائی رہی۔اسی علاقے میں ایک کمانڈو بھی ہلاک ہوا تھا۔ادھرسو پو ر کے نو رباغ بائی پاس پر مو ٹر سائیکل بر دا ر جنگجو ئوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔جمعرات کی دو پہر مو ٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ جنگجوئوں نے نو ر باغ سو پور بائی پاس کے مقام پر سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی ۔ حملہ آور جنگجو فائرنگ کے فوراً بعد جائے مو قع سے فرار ہو ئے ۔ سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے فوراً بعد جنگجو کی تلاش کے لئے کاروائی شروع کر دی ۔