کپوارہ//کمشنر سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار نے کپوارہ میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد کرکے بجلی شعبے کے تحت جاری مختلف پروگراموں اور سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف انجینئرپی ڈی ڈی ،ایس ای پی ڈی ڈی ،پی ایم یو،چیف پلاننگ آفیسر کپوارہ اورسی ای او کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے بتایا کہ گرام سوراج ابھیان کی توسیع کے تحت 11بلاکوں میں 222سکیموںکے دائرے میںلایا جارہا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو 222دیہات کے لئے نمائندہ نامزد کیا گیا ہے۔مستفیدین کی نشاندہی اورجانکاری دینے کے لئے خصوصی گرام سبھائوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ہی بلاک سطحوں پر عمل آوری کے لئے ٹیموں کو تشکیل دیا گیا اوراے ڈی سیز اورمتعلقہ سب ڈویژنل مجسٹریٹس پر مشتمل مانٹرینگ ٹیمیں بہتر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کررہی ہیں۔کمشنر سیکریٹری پی ڈی ڈی نے مختلف سکیموں مثلاً سوبھاگیہ ،پی ایم ڈی پی،دین دیال اُپادھائے گرام جوتی یوجنا کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقین کو ان سکیموں کی مناسبت سے صد فیصد ہدف حاصل کرنے کی ہدایت دی۔دریںاثنأ کمشنر سیکریٹری نے متعلقہ آفیسران کو SRO 520کے تحت ڈیلی ویجروں کو باقاعدہ کرنے کے لئے تمام معاملات پیش کرنے کی ہدایت دی۔