نئی دہلی //لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ پاکستانی نہیں بلکہ ہندوستانی ہوں۔ میں ہندوستان میں ہی مروں گا، پاکستانی کبھی نہیں بنوں گا۔ میں کہتا ہوں کہ پاکستان سے مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیررکھنا۔ لیکن ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ میں کشمیر کی بات کرتا ہوں، کرتا رہوں گا۔ نفرتوں کو بند کیجئے۔