سرینگر //پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وادی میں 30 غیرملکی ٹیلی ویڑن چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کے اقدام کو حیران کن قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام کو چاہیے تھا کہ وہ ایسی چینلوں کی نشاندہی کریں جو ملک میں کشیدگی اور طبقات کے درمیان دوریاں بڑھانے کی غرض سے غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’امن میں خلل ڈالنے کی وجہ بنا کر جموں وکشمیر میں30 ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کرنا حیران کن ہے۔بجائے اس کے حکام کو چاہیے تھا کہ وہ ایسی چینلوں کی نشاندہی کریں جو ملک میں کشیدگی اور طبقات کے درمیان دوریاں بڑھانے کی غرض سے غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں‘۔