سرینگر//شیرکشمیرانٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ایگروکیمیکل اورفرٹیلائزرکی دنیامیں معروف کمپنی سوال SWAL) (کارپوریشن لمیٹڈ نے ’’سٹارگرام پلس‘‘،’’فیریو‘‘ اور’’ڈینوا‘‘،جوسیبوں کی بہتر پیداوار اور فصل کے تحفظ کیلئے لازمی تصور کئے جاتے ہیں،متعارف کرائے۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پرریاست کے سیب اُگانے والے بھی موجود تھے،جبکہ ریات کے سابق وزیرزراعت محمددلاور میر مہمان خصوصی ،سابق وزیرصنعت وبجلی محمداشرف میرمہمان ذی وقار،ممبراسمبلی رفیع آبادیاور دلاور میر،سمیرٹنڈن(انڈین ریجن ڈائریکٹر یوپی ایل لمیٹڈ)بھی موجود تھے۔متعارف کرائے گئے پروڈکٹوں میں ’’سٹارگرام پلس‘‘اور’’ڈینوا‘‘ بہترین پھپھوند کش مانے جاتے ہیں ،جبکہ ’فیریو‘‘سیب کے باغات کے بہتر رکھ رکھائو کیلئے نقصان دہ گھاس پھوس تلف کرنے کیلئے بہترین دوامانی جاتی ہے۔اس موقعہ پر بھارت بھر میں کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوپی ایل لمیٹڈکے انڈیاریجن ڈائریکٹرسمیرٹنڈن اورزونل ہیڈ سوال چندی گڑھ نے کمپنی کاخاکہ اور مستقبل کے عزائم سے متعلق جانکاری دی ۔پروڈکٹ منیجر سنگھریش کھاڑے نے سامعین کوکمپنی کے نئے مصنوعات سے متعلق آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی محمددلاورمیر،مہمان ذی وقارمحمداشرف میراوریاور دلاور میر نے اس موقعہ پر ریاست میں سیب کی بہتر پیداوار اور اعلیٰ کوالٹی کیلئے معیاری ادویات کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب پر ستیندر سنگھ نے رٹیلروں اور ترقی پسندباغ مالکان کے (WUXUL)کے بارے میںسوالات کے جواب دیئے۔