انسانی حقوق کا دفاع اور تحفظ کرنے کی تلقین
لندن// اقوم متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے کشمیر سے متعلق منظر عام پر لائے گئے رپورٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج سنائی دی،جس کے دوران اراکین نے حکومت برطانیہ پر زور دیا کہ وہ رپورٹ کی سفارشات کو عملانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ برطانیہ کے ہاوس آف لارڈس میں لارڈ قربان حسین نے یہ معاملہ اٹھایا،جس کے دوران برطانوی حکومت پر زور دیا گیاکہ جموں کشمیر میں مبینہ حقوق انسانی کی پامالیوں کی آزادانہ تحقیقات کیلئے وہ اپنا روال ادا کرے۔اس دوران لارڈ نذیر احمد نے کہاکہ اقوام متحدہ میں مستقل ممبر ہونے کے ناطے برطانیہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ’’ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دفاع اور تحفظ کرے‘‘۔ برطانوی حکومت کی طرف سے وزیر مملکت برائے خارجہ و دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد نے کہا’’ ہم حکومت ہند کے ساتھ متواتر طور پر کشمیر کے مسائل اٹھاتے ہیں،جبکہ گزشتہ برس کے دوران میرے دوروں میں سے ایک کے دوران میں نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا،اور بھارت اور پاکستان پر دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی صلاح دی‘‘۔انہوں نے کہا’’رپورٹ کے حوالے اور اس میں منظر عام پر لائی گئے کچھ اہم معاملات پر ہم نے یکساں طور پر تمام ریاستوں بشمول ہند وپاک کی حوصلہ افزائی کہ وہ اقوام متحدہ کی درخواست پر مثبت ردعمل پیش کریں۔