منڈی//سرحدی ضلع پونچھ میں ہند پاک افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک فوجی اور ایک کمسن شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ساوجیاں اور شاہ پور سیکٹروں میںہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک فوجی اہلکار اور ایک کمسن زخمی ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ فوج کی 40 آرآر سے وابستہ سپاہی چمکور سنگھ زخمی ہو گیا ۔ منگل کو دوپہر کے وقت پونچھ کے سرحدی علاقہ شاہ پور میں بھی پاکستان کی جانب سے چند رونڈس داغے گئے۔جس کی وجہ سے آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت محمد عاشق ولد عبدالحمید ساکن کیاں مندھار کے طور پر ہوئی۔