سرینگر//جموں وکشمیر پولےس ےادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ، جو پچھلے 6دنوں سے ٹی آر سی گراونڈ میں جاری ہے ،جمعہ کو 2کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے۔ پہلا کواٹر فائنل جموں وکشمےر بنک اور جموں و کشمےر فاریسٹ ٹیموں کے درمےان کھےلا گےا جس میں جموں کشمےر بنک نے4-2سے جےت درج کر کے سےمی فائنل مےں جگہ بنالی ہے۔جے اےنڈ بنک کے عاقف جاوےد مےچ کوبہترےن کارکردگی کےلئے مےن آف دی مےچ قرار دئے گئے۔ عاقف نے مےچ کے دوران دو گول سکور کئے ۔ دوسرا کوارٹر فائنل جے اےنڈ کے اےس پی ڈی سی اور جے کے اےف اےنڈ اےس کے درمےان کھےلا گےا ۔ ےہ ٹورنامنٹ جموں و کشمےر پولےس کے زےرِ اہتمام اور جموں و کشمےر فٹبال اےسوسےشن کے اشتراک سے ہر سال ان بہادر جوانوں کی ےاد میں منعقد کےا جاتاہے جنہوں نے جانوں کی قربانیاںپےش کی ہےں۔ 1998 مےں ےہ ٹورنامنٹ انسپکٹر مشتاق احمد بابا کی ےاد میں پہلی بار منعقد ہواتھا جنہوں نے31اکتوبر 1997 مےں عام لوگوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پےش کےا تھا۔