سرینگر//ریاستی سرکار نے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر فاروق احمد پیر کو جموں وکشمیر بورڑآف اسکول ایجوکیشن کے انچارج سیکریٹری کیطور تعیناتی عمل میں لائی ہے ۔اس سلسلے میں ایک حکمنامہ سیکریٹری سکول ایجوکیشن رگزن سمپھیل کے ذریعے جاری کیا گیا ۔اپنے حکمنامے میں سیکریٹری ایجوکیشن نے ڈاکٹر فاروق احمد پیر کی سکولی بورڑ کے انچارج سیکریٹری کی حیثیت سے تعیناتی عارضی بنیادوں پر کی جارہی ہے ۔انہیں یہ عہدہ اپنے اصل عہدے کے علاوہ اضافی طور سنبھالنا ہوگا جب تک کہ حکومت بورڑ کے نئے سیکریٹری کی تعیناتی عمل میں لائے ۔واضح رہے کہ یہ عہدہ اپریل2018سے وینا گپتا کے چیئرمین بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی حیثیت سے تعیناتی کے بعد خالی تھا جسے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر جی این یتو سنبھال رہے تھے