کنگن // معروف سیاسی و مذہبی لیڈر میاں بشیر احمد، جن کی طبیعت گذشتہ ہفتے بگڑ گئی تھی، نئی دہلی میں بہتر ہورہی ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میان بشیر احمدچھاتی میں انفیکشن کی وجہ سے گذشتہ ہفتے علیل ہوئے جس کے بعد انہیں سکمز سے نئی دہلی منتقل کیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق’بابا جی‘ کو باترا اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انہیں طبی معاونت فراہم کی گئی اور طبیعت مستحکم ہونے کے بعد انہیں جمعرات کورخصت کیا گیا۔میاں بشیر احمد گھر واپس آگئے ہیںتاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔میان بشیر احمد، این سی لیڈر اور ایم ایل اے کنگن میٓن الطاف کے والد ہیں۔