لندن/بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سینچری بنائی اور یہ اعزاز اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے نام کر دیا۔گزشتہ روز بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ میں اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہو ئے۔سینچری بنانے کے بعد کوہلی کی خوشی اس وقت دیدنی تھی جب انہوں نے اپنے گریبان میں پڑے لاکٹ کو چوما اور انہوں نے اپنی اہلیہ اور بالی وڈ اسٹار انوشکا شرما کو فلائنگ کس دیا جو وہیںبیٹھی یہ منظر دیکھ رہی تھیں۔