نیویارک// انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جی میل پر اب ’ای میل‘ کو شیڈول کرانے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ کے ’جی میل ایپ‘ میں ایک نئے فیچر کو شامل کرنے جارہا ہے جس کے ذریعے اب صارفین ’میلز‘ کو شیڈول بھی کرسکیں گے، اس فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں اسے ایپ میں اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔اس فیچر کے بارے میں معلومات اس وقت سامنے ا?ئیں جب ایک کوڈ کے استعمال کے ذریعے ای میلز کے ’شیڈول سینڈ‘ کے عمل کو متعدد بار استعمال کیا گیا۔