نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مود نے صحت شعبہ کے پروگرام آیوشمان بھارت کے نفاذ کی تیاریوں کا سینئر حکام کے ساتھ جائزہ لیا۔ اس پروگرام کے تحت ہر ایک کنبہ کو پانچ لاکھ روپے کی انشورنس سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔ تقریباََ دس کروڑ غریب او رمحروم کنبوں کو اس پروگرام کے دائرے میں لانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت، نیتی آیوگ اور وزیراعظم کے دفتر کے سینئر حکام نے وزیراعظم کو پروگرام کے نفاذ سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ریاستوں میں اس پروگرام کو نافذ کرنے کی تیاریوں اور تکنالوجی سے متعلق ڈھانچہ جاتی سہولیات کی صورتحال سے وزیراعظم کو واقف کرایا۔ مودی نے گزشتہ اپریل میں امبیڈکر جینتی پر چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں آیوشمان بھارت کے تحت پہلے صحت مرکز کا افتتاح کیا تھا۔یو این آئی