گاندربل//وارپوگاندربل میں کھیلے جارہے وارپو کرکٹ ٹورنامنٹ میں درباغ الیون نے باکورہ کلب کو فائنل مقابلے میں شکست دیدی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے باکورہ کلب نے 20اوئورز میں143رن بنائے ،اور درباغ نے اس ہد ف کو17ویں ائوور میں حاصل کیا۔درباغ الیون کے نذیراحمد نے 56رن بنائے اور انہیں مین آف دی سیریز قراردیا گیا،جبکہ اسی ٹیم کے فیروزاحمد نے 5وکٹیں لیکر مین آف دی میچ کا خطاب حاصل کیا۔