سرینگر//ریزرو بنک آف انڈیا دفاعی اہلکاروں کو مالیاتی جانکاری فراہم کرنے اورانہیں مختلف بنک اسکیموں ،شکایتوںکے حل اوردیگر ضروری امور سے واقف کرانے کیلئے پرعزم ہے۔اس بات کا اظہار تھامس میتھور ریجنل ڈائریکٹر آربی آئی برائے جموں کشمیر نے لہہ لداخ میں آئی ٹی بی پی جوانوں کیلئے مالیاتی جانکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آر بی آئی اور سرکار کی جانکاری کوششوں کا مقصد لوگوں میں بنکنگ خدمات کا زیادہ سے زیادہ استعمال عام ہواورانہیں ڈیجٹل لین دین اورفراڈ لاٹری پیش کش سے بچنے کی ترغیب دینا ہے۔انہوں نے آئی ٹی بی پی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آر بی آئی کویہاں یہ پروگرام منعقد کرانے کیلئے تعاون پیش کیا۔ اس موقعہ پر جنر منیجر آر بی آئی جموں شری اے کے متو نے بہادر جوانوں اور افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے اغراض ومقاصد بیان کئے ۔انہوں نے اپنی تقریر میں اس طرح کے مالیاتی جانکاری پروگراموں کی ضرورت اجاگر کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی بی پی جے پی یادو نے آر بی آئی کاشکریہ ادا کیاجوانہوں نے جوانوں کو بنکنگ جانکاری فراہم کرنے کیلئے اس مقام کاانتخاب کیا۔انیل ریشی منیجر آر بی آئی جموں نے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب کے دوران سوال وجواب کا ایک سیشن بھی منعقد ہوا،جس میں کامیاب افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔