سرینگر // ریاستی محکمہ داخلہ نے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقریوں کے احکامات صادر کئے ہیں جن کے تحت 24ایس ایس پیز اور پولیس کے مختلف بٹالینوں کے کمانڈنٹ اپنی موجودہ جگہوں سے تبدیل کئے گئے ۔احکامات کی رو سے ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ایس پی ،پی سی سرینگر خلیل احمد پوسوال کو تعینات کیا گیاہے۔اشیش کمار مشرا کو تبدیل کر کے ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی کی جگہ پر تعینات کرنے کو منظوری دی گئی۔ڈاکٹر ونود کمار ایس پی نارتھ جموں اب ایس پی کرگل ہونگے ۔چندن کوہلی ایڈیشنل ایس پی پلوامہ اب ایس ایس پی پلوامہ محمد اسلم کی جگہ لیں گے۔جی وی سندیپ ایڈیشنل ایس پی بارہمولہ کو تبدیل کر کے ا شیش کمار مشرا کی جگہ ایس پی ساوتھ سرینگر تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر اجیت سنگھ اب ایس ایس پی زونل پولیس ہیڈکوارٹر کشمیرہونگے ۔عبدالقیوم کو تبدیل کر کے اے آئی جی سی (سی آئی وی) تعینات کیا گیا ہے ۔مس نیشا نتھیال کو طاہر سجاد بٹ کی جگہ ایس ایس پی ریاسی تعینات کرنے کو منظوری دی گئی ۔انیتاشرما کمانڈنٹ آئی آر پی15ویں بٹالین کو تبدیل کر کے ایس ایس پی رام بن بنایا گیا ۔ ایس ایس پی سانبہ انیل کمار مگوترہ کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ آئی آر پی 24بٹالین تعینات کیاگیا ۔ڈاکٹر کوشل کمارکمانڈنٹ آئی آر پی 24ویں بٹالین کو تبدیل کر کے ایس ایس پی سانبہ بنایاگیا ۔ ایس ایس پی پلوامہ محمد اسلم کو تبدیل کر کے ایس ایس پی ائرپورٹ جموں تعینات کیا گیا ہے ۔فیاض احمد لون ایس ایس پی گاندربل کو تبدیل کر کے آئی آر پی 9ویں بٹالین کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے ۔راجندر کمار گپتا ایس ایس پی ائرپورٹ جموں کو تبدیل کر کے ایس ایس پی کشتواڑجبکہ ایس پی کرگل ٹی گیالپو کو تبدیل کر کے آئی آر پی25بٹالین کا کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔شلندر سنگھ کمانڈنٹ جے کے اے پی 9ویں بٹالین کو تبدیل کر کے اے آئی جی بلڈنگس (پی ایچ کیو )میں خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے ۔موہن لال ایس ایس پی رام بن کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ جے کے اے پی ساتویں بٹالین جبکہ طاہر سجاد ایس ایس پی ریاسی کو تبدیل کر کے آئی آر پی سیکنڈ بٹالین کے کمانڈنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔ شبیر احمد ملک آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اے ڈی جی پی HG/CD/SDRFجموں وکشمیر کو تبدیل کر کے ایس ایس پی ڈوڈہ محمدشبیر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔طاہر سلیم خان جو تعیناتی کے انتظار میں تھے، کو ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر کے عہدے پر تعینات کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔خلیل احمد پوسوال ایس پی (پی سی) سرینگر کو فیاص احمد لون کی جگہ ایس ایس پی گاندربل تعینات کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی کشتواڑ ابرار احمد چودھری کو تبدیل کر کے آئی آر پی 4 بٹالین اور ایس ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی کو تبدیل کر کے آئی آر پی تھرڈ بٹالین کا کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ایس پی اننت ناگ طاہر اشرف بھٹی اب ایس پی پولیس کنٹرول روم سرینگررہیں گے ۔