سرینگر//جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس، جسٹس آلوک ارادھے نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے کورٹ روم میں2 نئے جج صاحبان کو حلف دلایا ۔حلف اٹھانے والوںمیں جسٹس سندھو شرما اور جسٹس رشید علی ڈار شامل ہیں۔نئے تعینات کئے گئے جج صاحبان کی تعیناتیوں کے وارنٹس صدر جمہوریہ نے جاری کئے تھے اور انہیں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سنجے دھر نے پڑھ کر سُنایا۔رجسٹرار جنرل نے ریاست کے گورنر کی طرف سے جاری کیا گیا لیٹر آف اتھورائزیشن بھی پڑھ کر سُنایا جس میں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کو نئے مقرر کردہ جج صاحبان کو عہدے کا حلف دلانے کا اختیار دیا گیا تھا۔