بروسیلز//یوروپی یونین نے گزشتہ روز ایران کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو تسلیم نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ جولائی 2015میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے اخراج کے بعد امریکہ ایران پر پابندیاں عائد کر رہا ہے ، تاہم یوروپی یونین اس معاہدے کو بچانا چاہتی ہے ۔ دوسری جانب ان پابندیوں سے متعلق ایک انتظامی بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کر دئیے ہیں۔ یوروپی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد یوروپی یونین متفقہ حکمت عملی وضع کرے گی۔یو این آئی