سری نگر//سماجی کارکنوں کی ایک ڈیلی گیشن کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا ۔ ان میں چئیر مین ایسنٹ گروپ محمد شفیع پنڈت ، چئیر پرسن ہیلپ فاؤنڈیشن مسز نگہت شفیع پنڈت ، فاؤنڈر ڈائریکٹر ، ایم اے این ایف او آر ڈی آنند ڈیوڈ شامل ہیں ۔ ڈیلی گیشن نے گورنر کو ایم اے این ایف او آر ڈی ۔ ہیلپ فاؤنڈیشن کے مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں حاصل شدہ نتایج کے بارے میں آگاہ کیا ۔سٹیٹ بنک آف انڈیا کا ایک ڈیلی گیشن بھی گورنر سے ملاقی ہوا ۔ ڈیلی گیشن میں سی جی ایم چندی گڑھ سرکل آشو توش کمار سنگھ ، جنرل منیجر سبھاش جوائینوال ، ڈی جی ایم ابھے کشور پانڈے ، ریجنل منیجر سندیپ وگ شامل تھے ۔ مسٹر سنگھ نے اس موقعہ پر گورنر کو ریاست جموں و کشمیر میں ایس بی آئی کی کارکردگی ، بنک کو مزید وسعت دینے کے منصوبوں اور صارفین کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔