سرینگر // ریاستی انتظامیہ میں ایک بار پھر 19افسران کا پھیر بدل کردیا گیا ہے۔حکومت کے احکامات کی رو سے فاروق احمد راتھر کو موجودہ جگہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر واٹر شیڈ منیجمنٹ پروگرام سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر بنایا گیا ہے۔سدرشن کمار، جو دہی ترقی محکمہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے، کو واٹر شیڈ محکمہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔محمود احمد شاہ، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکاڑدس’سٹلمنٹ آفیسر‘ اننت ناگ بنایا گیا ہے۔اعجاز عبداللہ صراف، سیکریٹری سٹیٹ وومن کمیشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر کی خالی جگہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔شہباز احمد مرزا، ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکاڑدس اننت ناگ کو تبدیل کر کے کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس بنایا گیا ہے۔شبرا شرما کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولمنٹ کمشنر کھٹوعہ بنایا گیا ہے۔شفقت اقبال، ممبر سروس سلیکشن بورڈ کو تبدیل کر کے پبلک ورکس محکمہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔خورشید احمد سنائی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام کو ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی دودھ پتھری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔محمد سلطان ملک، ممبر سروس سلیکشن بورڈ کو تبدیل کر کے محکمہ فائنانس میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔اکرم اللہ ٹاک، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کشمیر کو تبدیل کر کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر بنایا گیا ہے۔اشیش کمار گپتا ، ڈپتی ایکسائز کمشنر جموں کو تبدیل کر کے ڈپٹی ایکسائز کمشنر ٹول پوسٹ لکھن پور تعینات کیا گیا ہے۔اشوک کمار شرما، ڈپٹی کمشنرکمرشل ٹیکسائز جموں کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر کا چارج بھی سنبھالیں گے۔غلام جیلانی زرگر،ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز(ریکوریز) کو ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز(ویجی لنس اینڈ انس پیکشنز) سرینگر کا چارج بھی سنبھالیں گے۔جہانگیر ہاشمی، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ ، کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ بنایا گیا ہے۔ویبھو کوہلی ،ایڈیشنل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر روی کمار بھارتی،ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ تعینات کیا گیا ہے۔محمد شفیع ڈار کسٹوڈین ٹریڈ سینٹر اوڑی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری ہارٹیکلچر بنایا گیا ہے۔مس سیمابھارتی کو تبدیل کر کے ڈپٹی دائریکٹر ہارٹیکلچر جموں بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔سہیل احمد، ڈپٹی سیکریٹری لداخ امور کو تبدیل کر کے کسٹوڈین آفیسر ٹریڈ سینٹر اوڑی بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر شفقت خان،جوائنٹ ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی( نوڈل آفیسرمائیگرنٹ سیل) کو تبدیل کر کے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اگلی تعیناتی کیلئے رپورٹ کریں۔مس پریرنا رینہ، ایڈیشنل سیکریٹری ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی کو نوڈل آفیسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔شمیم احمدکرائیپاک، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر(صوبائی کمشنر آفس جموں) کو تبدیل کر کے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکمہ ٹورازم میں اگلی تعیناتی کیلئے رپورٹ کریں۔