گاندربل//ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل کے اہتمام سے گاندربل ٹی 20 چمپئن کرکٹ لیگ میں آر بی سی سی کنگس کا مقابلہ شکتی فائٹرس کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ٹاس جیت کر آر بی سی سی کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 کھلاڑی آوٹ ہونے پر 158 رن بنائے جس کے جواب میں شکتی فائٹرس 18 اوور 4 گیندوں میں 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر میچ میں جیت درج حاصل کرلی۔شکتی فائٹرس کے شکیل احمد نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 41 رن بنائے ان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔