Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

لکھنا ایک فن ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 16, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
فضول کاموں میں وقت ضائع کرنے سے بہتر ہےاپنے خیالات قلم بند کریں، تخلیقی سرگرمیوں کی طرف مائل کریں۔ایک لکھاری بھی دیگر فن کاروں اور ہنرمندوں کی طرح تخلیق کارہوتا ہے، جو معاشرے کی تصویرکو اپنے خیالات، نظریات اور فکر کے ذریعے قلم کی زبان عطا کر کے الفاظ کے روپ میں ڈھالتا ہے۔ وہ جو دیکھتا اور سوچتا ہے، اسے الفاظ کے ذریعے دوسروں کے ذہن پر ثبت کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسے ایسا کرنے پر اس کا احساس مجبورکرتا ہے۔ لکھنے کا تعلق جبر سے نہیں، بلکہ تخلیق کار کی تمنا، آرزو، خواہش، مرضی و منشا، شوق اور اس کے جذبات و احساسات سے ہوتا ہے۔ ایک لکھاری کسی بھی معاشرے کا چہرہ ہوتا ہے، جو مشاہدے کی طاقت سے معاشرے اور اس میں ہونے والے تمام افعال کو الفاظ کی تصویر پہناتا ہے۔ لکھاریوں کی اکثریت خود کو بے لوث معاشرے کے لیے وقف کیے رکھتی ہے، جس بنا پر یقینا ان کو بہت ہی معزز اور قوم کا فخر سمجھا جاتا ہے۔لکھنا ایک بہت ہی عمدہ شوق اور بے پناہ خوشی دینے کا ذریعہ ہے، لکھنا احساسات کا نام ہے۔ اپنے ان احساسات کا اظہار کر کے اسے ذہنی اور قلبی راحت میسر آتی ہے۔ جس طرح ایک مصور اپنا شاہکار تخلیق کرنے کے بعد اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہے، اسی طرح ایک لکھاری اپنی تخلیق کو کاغذ پر بکھرا دیکھ کر دلی خوشی محسوس کرتا ہے ۔ ہر نوجوان کو لکھنا ضرور چاہیے، تاکہ اپنی بات آسانی کے ساتھ دوسروں تک پہنچائی جاسکے۔ اپنے خیالات کو لفظوں میں ڈھالنے کے لیے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے لیے صرف اور صرف خواہش چاہیے۔
لکھنے میں مہارت وقت کے ساتھ آتی ہے۔ لکھنے کے لیے سب سے اہم بات ، مطالعہ ہے، جتنا وسیع آپ کا مطالعہ ہوگا اتنی ہی پختگی لکھائی میں آئے گی۔ مطالعہ کرنے سے تحریر میں نکھار آتا ہے اور الفاظ پر گرفت حاصل ہوتی ہے۔ ضروری نہیں کہ پڑھنے کے لیے کسی موٹی کتاب ہی کا انتخاب کیا جائےبلکہ چھوٹے کتابچے، اخباری کالم یا پھر بلاگز پڑھ کر بھی مطالعے کی عادت ڈالی جاسکتی ہے۔ البتہ ایک بات کا ضرور خیال رکھا جائے کہ پڑھنے کے لیے ہمیشہ معیاری چیز کا ہی انتخاب کیا جائے، ورنہ فائدے کے بجائے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ لکھنے کی سہولت کے لیے یہ بات بھی اہم ہے کہ لکھنے کے لیے کی بورڈ پر لکھنے کی عادت ڈالی جائے، کیوں کہ اب قلم سے لکھنے کی روایت تقریباً ختم ہوتی جارہی ہے اور پیشہ وارانہ اُمور میں کمپیوٹر پر انحصار بڑھتا جارہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کمپیوٹر پر اُردو ٹائپنگ سیکھی جائے۔ اپنا مضمون آن لائن ویب سائٹ پر شائع کروانا مقصود ہو یا پھر کسی اخباری کالم کی صورت میں شایع کروانا ہو، دونوں ہی صورتوں میں اردو ٹائپنگ ضرور آنی چاہیے۔اگر آپ کہیں اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے ضروری ہے کہ جس اخباریا آن لائن ویب سائٹ پر تحریر ارسال کر رہے ہیں، اس کی پالیسی کو سمجھ لیں تحریر اخبار اور صفحہ کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے لکھیں۔ اگر پہلی بار بھیجنے سے تحریر شائع نہیں ہوئی تو دوسری بار بھیجیں، تیسری بار بھیجیں، مستقل مزاجی سے بھیجتے رہیں۔ اپنی تحریر کو خود کئی بار پڑھیں، ہر بار پڑھنے سے بہت سی نئی غلطیاں سامنے آئیں گی، جن کی اصلاح آپ کو خود ہی کرنا ہوگی۔ ممکن ہو تو کسی استاد یا گھر میں کسی بڑے کو ضرور پڑھوائیں، وہ آپ کی بہتر اصلاح کر سکتے ہیں۔ کسی بھی کام کا آغاز ضرور مشکل ہوتا ہے، لیکن محنت ، لگن اور مستقل مزاجی سے کام یابی ضرور مقدر بنتی ہے۔ 

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?