گاندربل//گاندربل سے ملحقہ علاقے شاہ پورہ،بدر کونڈ اور دیشی پورہ میں چوتھے روز بھی درجنوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا جبکہ علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موجود رہی۔15 اگست شام سے ریشی پورہ،شاہ پورہ اور بدرکونڈ علاقوں میں اچانک دست و قے کی بیماری پھوٹ پڑی جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی آبادی اور محکمہ صحت کے مطابق ان علاقوں میں ہر گھر اس بیماری سے متاثر ہے ۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ سو سے زائد افراد کا علاج کیا گیا جبکہ 260 افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے ان کا علاج کیا گیا۔میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر معراج الدین نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’محکمہ صحت نے لگ بھگ 500 افراد کا علاج کیا اور چار روز سے اُن کی ٹیم علاقے میں موجود ہے جومریضوںکا علاج کررہے ہیں۔