بانڈی پورہ //ہندوستان کنسٹرکشن کمپنیکے مزدوروں نے اجرتوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ کرایہ پورہ کے سامنے احتجاج کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سات مہینے سے اجرت نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہونا پڑا ہے ۔احتجاج کرنے والوں میں سے ہلال احمد نے کہا کہ ہمارے بچوں کووقت پر فیس نہ ملنے کی وجہ سے تعلیم متاثر ہورہی ہے اور گھر کی ضروریات کے لئے تڑپنا پڑ رہا ہے ۔مزدوروں نے الزام لگایا ہے کہ ایچ سی سی کمپنی ایسٹ انڈیا کمپنی کا رول ادا کر کے مزدوروں کوتڑپا رہی ہے۔