Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سڑک حادثات پر قابو کیسے پائیں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ریاست کی سڑکوں پر حادثات ایک معمول بن چکاہے جس کے نتیجہ میں سالانہ ایک ہزار کے قریب افراد لقمۂ اجل بن جاتے ہیں ۔اگر چہ ان حادثات پر قابو پانے کیلئے کئی مرتبہ کوششیں ہوئیں اور سفارشات پیش کرنے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں تاہم بدقسمتی سے روزانہ ہی ایسی دلدوز خبریں سننے اور پڑھنے کو ملتی ہیںجن میں قیمتی جانوں کےاتلاف کا ذکر ہو تاہے اور کئی لوگوں کے زخمی ہوکر زندگی بھر کیلئے دوسروں کے محتاج بننے کی دلدوذ تفصیلات ہوتی ہیں ۔ریاست میں ہر سال اوسطاًپانچ ہزار سڑک حادثات رونماہوتے ہیں جن میں ایک ہزار کے قریب لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے چھ ہزار افراد زخمی ہوجاتے ہیں جن میں سے اچھی خاصی تعداد معذور ی کی زندگی بسر کرنے پر مجبورہو جاتی ہے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2015سے جون 2018تک چار برسوں میں 19ہزار 844سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں3ہزار347افراد لقمۂ اجل بنے جبکہ 21ہزار104لوگ زخمی ہوئے ۔ان حادثات کے نتیجہ میں آج تک کئی گھرانے اجڑ چکے ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک دلدوز واقعات ہمارے سامنے ہیں ۔بلاشبہ سڑک حادثات کیلئے کچھ حد تک خراب سڑک روابط بھی ذمہ دار ہیں لیکن اس سے زیادہ ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوتی ہے جوتیزرفتار ڈرائیونگ ،ایک دوسرے پر سبقت لیجانے، ائورلوڈنگ ، اور ڈرائیونگ کے دوران موبائیل فون کے استعمالجیسے بنیادی مسائل پر قابو نہیں پاسکے ہیں ۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس اور دیگر حکام کی طرف سے بیداری پروگراموں کی تشہیر توکی جاتی ہے اور اس سے بڑھ کر ہزاروں چالان کرنے کادعویٰ کیاجاتاہے لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا اور ٹریفک کا نظام دن بدن خراب سے خراب تر ہوتاجارہاہے ۔اگر حادثات کی وجوہات کا پتہ لگایاجائے تو یہ معلوم ہوجاتاہے کہ کس قدر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور ٹریفک و پولیس عملہ خاموشی سے تماشائی کا کردار ادار کررہاہے ۔ بلکہ خلاف ورزیوں کا یہ سلسلہ کئی لوگوں کیلئے آمدنی کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔چند روز قبل پونچھ ضلع کی مینڈھر تحصیل سے سرنکوٹ جارہی ایک ٹاٹا سومو حادثے کاشکار ہوئی جس کے باعث چار افراد لقمۂ اجل بن گئے جبکہ سات دیگرشدید زخمی ہوئے ۔اس حادثے کے زخمیوں کی بات سنی جائے تو ا ن کاکہناہے کہ سومو ڈرائیور پہلے تو شام کے وقت مینڈھر سے سرنکوٹ جانے کیلئے تیار ہی نہ تھا اور جب اس کیلئے اسے راضی کیاگیاتو اس نے کہاکہ اسے ساٹھ روپے نہیں بلکہ فی سواری ایک سو روپے کرایہ دیاجائے ،چونکہ لوگ مجبور تھے اس لئے انہوں نے یہ بات مان لی اورڈرائیور نے پھر نو کے بجائے تیرہ سواریاں گاڑی میں بٹھا دیںجن میں سے ایک لڑکے کو اس نے اپنے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھایا اور جگہ کم ہونے کی وجہ سے گاڑی کا گیئر بھی اسی کو تھمادیا جبکہ اپنے ہاتھوں میں سٹیئرنگ رکھی ہوئی تھی۔زخمیوں کے مطابق ڈرائیور کو یہ سمجھایابھی گیاکہ وہ خود گاڑی کا کنٹرول سنبھالے لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور نتیجہ کے طور پر گیئربدلنے میں غلطی سرزد ہونے سے یہ حادثہ رونماہوا اور چار افراد کی جانیں چلی گئیں ۔ریاست خاص کر صوبہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں ڈرائیوروں کی من مانیاں عام سی بات ہے اور وہ جہاں اضافی سواریاں بھردیتے ہیں وہیں ٹیپ ریکارڈر اور دیگر ان چیزوں کابھی خوب استعمال کرتے ہیں جو قانوناًجرم ہے ۔ان علاقوں میں ڈرائیوروں کی حکام کی طرف سے باز پرس نہیں ہوتی اور نہ ہی انہیں قوانین پر عمل درآمد کا پابند بنایاجاتاہے ۔حکام کی خاموشی اور ڈرائیوروں کی من مانی کے باعث کئی گھر برباد ہورہے ہیں جو تشویشناک بات ہے ۔ مینڈھر حادثہ حکام کیلئے چشم کشا ہے جس پر خاموشی اختیار نہیں کی جانی چاہئے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے اور چالان کا دعویٰ کرنے کے بجائے سنجیدگی سے ان اسباب کا جواب تلاش کیاجائے جو ان حادثات کا مؤجب بنتے ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?