نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سینئر لیڈر منی شنکر ایر کا پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطلی منسوخ کر دی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سیکرٹری اشوک گہلوت نے بتایا کہ مسٹر گاندھی نے مسٹر اییر کی معطلی منسوخ کرنے کی پارٹی کی انتظامی کمیٹی کی سفارش کو منظوری دے دی۔