نئی دہلی//قومی دارالحکومت میں ڈینگو اور ملیریا کا خطرہ رفتہ رفتہ بڑھ رہا ہے ۔اگست میں ڈینگو کے 20 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس طرح بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر اب 69 پہنچ گئی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق 11 اگست تک دارالحکومت میں ڈینگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 تھی۔ اس سے پہلے جولائی میں 19، جون میں آٹھ، مئی میں 10، اپریل میں دو، مارچ میں ایک، فروری میں تین اور جنوری میں ڈینگو کے چھ معاملے سامنے آئے تھے ۔ اس طرح کل ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 69 ہو گئی۔اگست کے پہلے 18 دنوں کے دوران ملیریا کے 43 معاملے سامنے آئے ہیں۔ انہیں ملا کر اس سال ملیریا بخار سے متاثرین کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے ۔چکن گنیا کا گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔یواین آئی