نئی دہلی//سپریم کورٹ نے منگل کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ راجیہ سبھا الیکشن میں'درج بالا میں سے کوئی نہیں(نوٹا)' کے متبادل کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔چیف جسٹس دیپک مشرا ' جس ٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے شیلیش منو بھائی پرما کی عرضی پر راجیہ سبھا الیکشن میں ووٹوں کی پرچی میں نوٹا کے متبادل کی اجازت دینے والی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی رد کردیا۔بنچ نے نوٹیفکیشن پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ نوٹا براہ راست الیکشن میں عام ووٹروں کے استعمال کے لئے بنایا گیا ہے ۔ عرضی گذار نے ووٹ کی پرچیوں میں نوٹا کے متبادل کی اجازت دینے والی کمیشن کے نوٹیفیکشن کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے گذشتہ 30جولائی کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ گجرات کانگریس کے رہنما کا کہنا تھا کہ راجیہ سبھا الیکشن میں اگر نوٹا کے گنجائش کو منظوری دی جاتی ہے تو اس سے خریدوفروخت اور بدعنوانی کو فروغ ملے گا۔یو این آئی