نئی دہلی//کانگریس صدرراہل گاندھی نے احمد پٹیل کوجوکانگریس کی سابق صدراور یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے سیاسی مشیرہیں، پارٹی کے خازن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ پارٹی کے بزرگ رہنما موتی لال ووہرا کی جگہ خازن کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس عہدے پراحمد پٹیل کی 18 برسوں کے بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔راہل گاندھی نے ووہرا کو پارٹی کے انتظامی امور کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ آنند شرما پارٹی خارجی امور کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ آنند شرما ڈاکٹر کرن سنگھ کی جگہ پر نامزد کئے گئے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے آج یہاں جاری ایک ریلیزمیں یہ اطلاع دی ہے۔کانگریس نے ان نئے ناموں کو منظوری اس وقت دی جارہی ہے جب راہل نے کچھ دن پہلے ہی کانگریس ورکنگ کمیٹی سے دگوجے سنگھ، سشیل کمار شندے اور جناردن دویدی جیسے کچھ بڑے چہروں کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔ سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے پہلے اس طرح کے قدم اٹھاکر راہل گاندھی پرانے اور نئے لوگں میں ایک توازن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی سال جولائی میں راہل گاندھی نے پارٹی کی فیصلہ کن اعلیٰ کانگریس ورکنگ کمیٹی بنائی تھی۔ حالانکہ اس نئی ورکنگ کمیٹی میں اے کے انٹونی، احمدپٹیل، امبیکا سونی، موتی لال ووہرا، غلام نبی آزاد، ملکا ارجن کھڑگے اور کماری شیلجا کو شامل کیا گیا ہے۔