نئی دہلی// رکشا بندھن کے موقع پر دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی ) نے خواتین مسافروں کے لئے مفت بس خدمات مہیا کروانے کا علان کیا ہے ۔کارپوریشن نے جمعرات کے روز بتایا کہ 26اگست کو صبح8 بجے سے رات 10 بجے تک ڈی ٹی سی کی ایئر کنڈیشنراور غیر ایئر کنڈیشنربسوں میں خواتین کے لئے سفرمفت ہوگا ۔ ڈی ٹی سی نے یہ بھی کہاکہ رکشا بندھن کے دن مسافروں کی تعداد میں ممکنہ اضافے کو مدِنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے ز یادہ بسوں کو چلایا جائے گا۔ڈی ٹی سی نے بس ٖڈپومنتظمین کو اس کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔یواین آئی