جموں//بجاج الائنز لائف کی جانب سے جموں میں ایک مہم ”فیملی ڈے فن “کاآغاز کیاگیا۔یہ مہم صارفین کےلئے ہے جس کے تحت وہ باآسانی رینوبل پریمیم کلکشن اورپالیسی جموں برانچ سے کرواسکیں گے۔ مہم کامقصد رینوبل بقایاجات فریقین سے جمع کرناہے تاکہ مستفیدین کوفائدہ پہنچ سکے۔بجاج الائنز لائف انشورنس کمپنی کے ملازمین نے فیملی ممبران کومبارکبادپیش کی ہے ۔صارفین کےلئے بہت ہی موافق ماحول پیداکیاگیاہے اوران کےلئے ریفریشمنٹ کابھی اہتمام کیاگیاہے۔سینئر ریجنل ہیڈ ۔جتن کوہلی نے کہاکہ یہ جموں وکشمیرمیں پہلی کسٹمرسنٹرک سرگرمی ہے۔